Punjab Police Pakistan

سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں میں وہیل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی فلاحی تنظیم (مائل سٹون) کے تعاون سے 15 پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں میں وہیل چئیرز تقسیم کیں، لاہور پولیس کے 09 ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، قصور ، ٹیلی کمیونیکیشن، پی سی اور پی ایچ پی کے ایک اہلکار کے بچوں کیلئے وہیل چئیر دی گئیں۔ پولیس ملازمین کے یہ بچے پولیو، فالج یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ نجی فلاحی ادارے نے ہر بچے کی جسمانی معذوری کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی وہیل چئیرز تیار کی ہیں۔
ہمارے پھول پراجیکٹ سے طبی مسائل سے دوچار بچوں کی مالی مدد اور علاج معالجے کیلئے وظائف دئیے جارہے ہیں ان وہیل چئیرز کی فراہمی سے طبی مسائل سے دوچار ان بچوں کو نقل و حرکت میں سہولت میسر آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *